شہزادہ فیصل بن فرحان سے منامہ میں کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
خطے کی صورتحال اور اس حوالے سےؤ کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو منامہ میں کینیڈین ہم منصب انیتا آنند نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی اور کینیڈا کے مشترکہ وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔
وزارت خارجہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن فار پالیسی پلاننگ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر اور بحرین میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری بھی موجود تھے۔
