Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراب کارکردگی اور ضوابط کی خلاف ورزی، 21 عمرہ کمپنیوں کو معطل کرنے کا اعلان

وزارت نے ضوابط پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے سنیچر کو ضوابط کی خلاف ورزی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 21 عمرہ کمپنیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا گزشتہ سیزن کے دوران کئی کارکردگی جائزوں سے معلوم ہوا کہ کمپنیوں کے خدمات کے معیار میں کمی آئی  اور ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ وزارت کی جانب سے آئندہ عمرہ سیزن کی تیاریوں اور زائرین کے لیے اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
معطل کی جانے والی کمپنیوں میں سے 15 نے ضروری تشخیصی معیارات حاصل کرنے میں ناکام رہیں جبکہ چھ نے ایسی ضابلے کی خلاف ورزیاں کی ںجن کے لیے اصلاحی کارروائی کی ضرورت تھی۔
 وزارت کا کہنا ہے اس کا جائزہ نظام آپریشنل اور سپروائزری انڈیکیٹز پر مبنی ہے جو سروس کے معیار اور ضوابط کی تعمیل کو ہیں۔
اس کا مقصد سروس پرووائیڈز کے درمیان مسابقت کو بڑھانا، کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصول ہے تاکہ عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کے زائرین کو ایک محفوظ اور خوشگوار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
وزارت نے ضوابط پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ایسی کسی بھی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو خدمات کے معیار یا زائرین کے حقوق سے متاثرکرے۔
یاد رہے وزارتِ حج کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مقررہ معیار کی پابندی کریں۔
وزارت نے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کمیٹیاں مقرر کی ہیں جو عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر خدمات کا جائزہ لیتی ہیں۔

 

شیئر: