بریدہ سمر سیزن 26 جون سے شروع ہوگا، 60 دن جاری رہے گا
100 سے زائد تفریحی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم سمر سیزن کے ایک حصے کے طور پر بریدہ سمر سیزن جمعرات 25 جون سے کنگ عبداللہ نیشنل پارک میں شروع ہو رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ فیسٹیول 60 دن تک جاری رہے گا۔ ہر عمر کے افراد کے گروپوں لیے 100 سے زائد تفریحی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں شامل ہیں، جو وزیٹرز کو مختلف نوعیت کے تجربات پیش کریں گی۔
ان ایونٹس میں ریستوران اور کیفے زون، کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ خاندنوں کے سٹالز نوجوانوں کے زیر قیادت کاروباری منصوبے، سپورٹس، لائیو تفریح، انٹر ایکٹو پروگرام اور مقابلے شامل ہیں۔
بچوں اور نوجوانوں کے لیے مخصوص ایریا بھی ہوں گے، جو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے آپشن فراہم کریں گے۔
فیسٹیول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد الیحیی نے کہا’ یہ ایونٹ نوجوانوں اور خواتین کے لیے آرگنائزیشنل، آپریشنل اور سروس کے شعبوں میں 500 سے زائد عارضی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔‘
’یہ کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ خاندانوں، چھوٹے کاروبار اور کاروباری افراد کی بھی معاونت کرے گا، جس سے ان کے معاشی اور سماجی اثرات میں اضافہ ہو گا اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ ملے گا۔‘
