Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کے لان میں ’خونی پنجرہ‘ سج گیا

وائٹ ہاؤس کے لان میں تماشائیوں کے بیٹھنے کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج 80 برس کے ہو گئے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس میں وہ ’خونی پنجرہ‘ بھی سج گیا ہے جہاں آج سالگرہ کی تقریب کے موقع پر مقابلہ ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو امریکہ کے پہلے معمر ترین صدر بھی ہیں، کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس بار بھی اپنی سالگرہ زبردست انداز میں منانے جا رہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے لان میں پہلی بار کسی کی سالگرہ پر ایسا مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے یو ایف سی (الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ) فریڈم 250 کے ایونٹ میں 14 فائٹرز اس بڑے پنجرے جس کو ’کلا‘ کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔
یہ ایونٹ 250 ویں یوم آزادی کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس پر 60 ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم اتفاقاً یہ لمحمہ ایک ایسے وقت میں آ رہا جب صدر ٹرمپ نویں دہائی میں قدم رہے ہیں۔
ناقدین ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس ایونٹ کو درست قرار نہیں دے رہے اور ان کا اشارہ ایران جنگ کی طرف ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سالگرہ کے ہی روز ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں البتہ ایران نے اسی وقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ارب پتی امریکی صدر جو کھیلوں کے مقابلوں سے بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں، کے حامی اس ایونٹ کا دفاع کرتے نظر ا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے اخراجات یو ایف سی خود برداشت کر رہی ہے۔
یو ایف سی کے چیف کونٹینٹ آفسیر گریگ بورساری نے کھیل اور سیاست کو آپس میں ملانے کے تاثر کو مسترد کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کا جشن منانے کے لیے ایک ناقابل یقین اور انتہائی منفرد موقع ملا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ایونٹ میں حصہ لینے والے چند نمایاں فائٹر براہ راست اوول آفس کے باہر پہنچیں گے اور پھر تاریخی لان ساؤن لان کی طرف جائیں گے۔
یہ آٹھ کونوں سے بنا ہوا ایک پنجرہ نما میدان ہے، جس کے اردگرد چار ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

شیئر: