Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کا ریاض میں خیرمقدم

ملاقات میں متعدد شعبوں میں دوستانہ تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے اتوار کو ریاض میں فرانسیسی سینیٹ میں سعودی، فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین اولیور کیڈک کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان متعدد شعبوں میں دوستانہ تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر سعودی شوری کونسل کے رکن محمد بن راشد الحمیضی، وزارت خارجہ میں انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: