Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرِ خارجہ سرکاری دورے پر پرتگال پہنچ گئے

پرتگال کے ہم منصب پالو رینگل سے ملاقات کریں گے ( فوٹو: اے پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو پرتگال کے سرکاری دورے پر لزبن پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان پرتگال کے ہم منصب پالو رینگل سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، ہم آہنگی اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ہم آہنگی اور مشاورت کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: