فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین کے خلاف میچ کے لیے سعودی ٹیم آج اٹلانٹا روانہ ہوگی
سعودی قومی فٹبال ٹیم آج جمعے کو آسٹن کے کیو ٹو سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے کے بعد اپنے امریکی بیس سے اٹلانٹا روانہ ہوگی جہاں اس کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ میں سپین کے خلاف اتوار کو میچ ہوگا۔
اس سے قبل 16 جون کو سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سپین کے خلاف میچ کے لیے گرین فالکنز نے آسٹن میں کیو ٹو سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں کوچ جورجیوس دونیس کی نگرانی میں حصہ لیا۔
