Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں 22 سعودی جامعات شامل

یہ کامیابی عالمی سطح پر سعودی اعلی تعلیم کی مسلسل موجودگی کی عکاس ہے۔ ( فوٹو: اخبار 24)
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں 22 سعودی جامعات نے اپنی جگہ بنائی ہے، جو بین الاقوامی سطح پر سعودی اعلی تعلیم کی مسلسل موجودگی کی عکاس ہے۔
کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں 63 ویں نمبر پر ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے جو اس کی تعلیمی اور تحقیقی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی عالمی سطح پر 107 وں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی 200 نمبر پر رہی۔
پرنس محمد بن فہد یونیورسٹی 421 جبکہ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی 474 ویں نمبر پر ہے۔
کنگ فیصل یونیورسٹی نے ورلڈ رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بناتے ہوئے گزشتہ برس کے مقابلے میں 81 درجہ ترقی کرتے ہوئے 567 رینکنگ حاصل کی۔
پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی 50 درجے ترقی کے بعد بین الاقوامی سطح پر 677 ویں پوزیشن ہے۔
امیر محمد بن فہد یونیورسٹی، امیر سلطان یونیورسٹی، کنگ خالد یونیوسٹی، کنگ فیصل یونیورسٹی، ام القری یونیورسٹی، قصیم یونیورسٹی، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ فیصل یونیورسٹی، امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی، طائف یونیورسٹی، عفت یونیورسٹی، الجوف یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ، الحدود الشمالیہ یونیورسٹی، حائل یونیورسٹی، تبوک یونیورسٹی اور طیبہ یونیورسٹی بھی کیو ایس رینکنگ میں شامل ہیں۔
یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی رینکنگ میں آگے بڑھنے کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: