Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو کارکنوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید، سعودی کابینہ نے منظوری دے دی

اس سے قبل یہ سہولت کمرشل کارکنوں کے لیے دی گئی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے مملکت میں موجود گھریلو کارکنوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے سہ ماہی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں گھریلو کارکنوں کے ویزے پر مقیم غیرملکیوں کے سپانسرز کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کے اقاموں کی تجدید ایک یا دو برس کے بجائے سہ ماہی بنیاد پر کرا سکتے ہیں۔
قبل ازیں یہ سہولت کمرشل کارکنوں کے لیے دی گئی تھی، جس کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اب اسے گھریلو کارکنوں کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کمرشل اداروں کے غیرملکی کارکنوں کے اقامے کی تجدید وزارتِ محنت کے ورک پرمٹ کی مدت سے مشروط ہوتی ہے۔ ورک پرمٹ اگر تین ماہ کا ہوگا تو اقامے کی تجدید بھی تین ماہ کے لیے ہوگی۔
گھریلو کارکنوں کے اقاموں کی تجدید، وزارتِ محنت کے ورک پرمٹ سے مربوط نہیں، اسی لیے ان کے اقامے ایک یا دو برس کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔
نئے ضوابط کے مطابق انفرادی سپانسر اپنے ذاتی ملازمین (گھریلو ڈرائیور، باورچی، ٹیوٹر، چرواہے، گھریلو ملازمین وغیرہ) کے اقامے تین، چھ، نو یا بارہ ماہ کے لیے تجدید کرا سکیں گے۔

 

شیئر: