Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی برطانوی شہریوں کے لیے الیکڑانک ٹریول اتھارائزیشن سروس

وزات خارجہ کے مطابق یہ سروس یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوگی( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت خارجہ نے برطانوی شہریوں کے لیے الیکڑانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) سروس کا آغاز کیا ہے۔
یہ سروس یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوگی اور ہر قسم کے برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام  کے درمیان شراکت داری کے وسیع تر امکانات روشن ہوں گے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’سروس کا آغاز سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور بہترین تعلقات کا تسلسل کا حصہ ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق مملکت کا دورہ کرنے والے خواہشمند افراد کے لیے سفری سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اسی طرح کی سروس ہے جو برطانیہ نے سعودی شہریوں کو فراہم کی ہے۔
 الیکڑانک ٹریول اتھارائزیشن برطانوی شہریوں کو ایک سے زیادہ مرتبہ مملکت میں داخلے کی اجازت دیتی ہے۔ برطانوی شہری ایک سال میں مسلسل یا ایک سے زیادہ مرتبہ دوروں کے دوران 180 دن تک قیام کرسکتے ہیں۔
یہ پرمٹ مختلف مقاصد کے لیے مملکت کے دورے کی اجازت دیتا ہے، جس میں سیاحت، شارٹ ٹرم سٹڈی اور کاروبار شامل ہیں تاہم اس میں ورک ویزا، ریزیڈینسی یا حج ویزے شامل نہیں کیونکہ ان مقاصد کے لیے متعلقہ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

شیئر: