کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کے اشتراک سے سعودی فلم فیسٹیول کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ’ہر کہانی ایک سفر‘ کی تھیم کے تحت ہوا ہے۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں علاقائی و بین الاقوامی سطح پر فن و ثقافت سے منسلک شخصیات، فلم ساز، فلمی ناقدین اور سنیما کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی اور سیدتی کے مطابق فلم فیسٹیول، سنیما ایسوسی ایشن کی زیرسرپرستی دو جولائی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
فلم العلا کی مدد سے سعودی فلم سیکٹر بہتری کی جانب گامزنNode ID: 902665
-
سعودی ثقافتی فنڈ فلم فیسٹیول کے 12 ویں ایڈیشن کو سپانسر کرے گاNode ID: 905757
افتتاحی تقریب میں ’ہر کہانی ایک سفر‘ کی کے تھیم کے ساتھ فلم، اس کے تخلیق کار اور ناظرین کے درمیان قائم ہونے والے تعلق کو اجاگر کیا گیا۔
فیسٹیول میں آئندہ ہفتے کے دوران فلموں کی نمائش، علمی نشستیں اور مختلف نوعیت کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں فلم سازوں اور اس شعبے کے شائقین کو باہمی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
فیسٹیول کا آغاز سعودی مختصر دستاویزی فلم ‘ملک الاکتاف‘ سے کیا گیا جس میں سعودی ’بشت‘ کو قومی شناخت اور وقار کی علامت کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس کی تیاری کے انداز اور مراحل کو اجاگر کیا گیا۔
فیسٹیول کے نائب ڈائریکٹر اور اثرا مرکز کے ثقافتی مشیرطارق الخواجی اور سنیما ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالرحمان الغنام نے بتایا کہ فیسٹیول سعودی فلمی صنعت کے فروغ، ثقافتی و علمی تبادلہ کے فروغ اور فلم سازوں کو اپنی کاوشوں کو پیش کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

طارق الخوجی کا کہنا تھا کہ سینٹر کے تعاون سے تیار کی جانے والی فلمیں دنیا بھر کے 165 انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جا چکی ہیں، 85 سعودی فلموں میں دستاویزی اور ورچوئل ریئیلٹی کی فلمیں شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیش کی جانے والی فلموں نے 33 ممالک میں مجموعی طورپر 56 بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔
سالِ رواں کے ایڈیشن میں سعودی فلم ساز ’ھیفا المنصور‘ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا، جنہوں نے سعودی کہانیوں کو عرب اور عالمی سنیما میں موثر انداز میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
موجودہ ایڈیشن کے لیے 314 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 249 فلمیں اور پروڈکشن مارکیٹ کے لیے 65 منصوبے شامل ہیں، ان میں سے 27 فلموں کو سرکاری مقابلے کے لیے جبکہ چھ کو خصوصی نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
هي النور المتجلّي وسط العتمة، والكتف الذي ارتحل بحكايات المرأة من الدهاليز الضيقة إلى المنصات العالمية.
فيلمٌ عن الشخصية المكرّمة في الدورة الثانية عشرة لمهرجان أفلام السعودية، المخرجة هيفاء المنصور✨@HaifaaMansour #مهرجان_أفلام_السعودية#كل_حكاية_رحلةA light that shines… pic.twitter.com/1jYwfXXqoG
— مهرجان أفلام السعودية (@SA_FilmFestival) June 27, 2026
شرکت کرنے والی فلمیں 9 گولڈن پام ایوارڈز کے لیے مقابلہ کریں گی، جن میں طویل فیچر فلمیں، مختصر فیچر فلمیں اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔
فیسٹیول میں ’کورین سنیما‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام بھی پیش کیا جارہا ہے جو بوسان انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
واضح رہے فلم فیسٹیول کے تحت ہونے والے پروگرام میں خصوصی علمی نشستیں، تربیتی ورکشاپس، سعودی انسائیکلوپیڈیا آف سنیما کی نئی اشاعتوں کی تقریب رونمائی اور ’ماہرین کے ساتھ بیٹھک‘ بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔












