Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے نائب گورنر سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

نائب گورنر نے جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تیار کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے جمعرات کو جدہ میں پاکستان کے وزیر داخلہ اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر مکہ نے سعودی عربیین کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تیار کرنے کے لیے سٹرٹیجک مفاہمتی یاددشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔
اس اقدام کا مقصد وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سپورٹس انفرا سٹرکچر کو مضبوط بنانا، اس کی ترقی کی سپورٹ، انٹرنیشنل سپورٹس میپ پر اس کی موجودگی کو بڑھانا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، قبل ازیں انہوں نے سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
 بعد ازاں سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک سٹریٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
توقع ہے یہ معاہدہ بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی تیاری کو مضبوط بنانے، سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے مواقع، سپورٹس ٹورازم، کمیونٹی انگیجمنٹ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار کرے گا۔

 

شیئر: