Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: سیاہ دھاری والی قمری کی موجودگی بھر پور حیاتیاتی تنوع کی علامت

اس پرندے کو درختوں، کھیتوں اور باغات میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کے قدرتی اور زرعی علاقے میں سیاہ دھاری والی قمری یا فاختہ (قمرہ مطوق) کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جو خطے میں حیاتیاتی تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سیاہ دھاری والی قمری کھلے زرعی علاقوں میں سب سے زیادہ پائی جانے والی قسم میں شامل ہے۔
اس کی گردن کے پچھلے حصے پر سیاہ رنگ کا حلقہ جبکہ اس کے جسم پر بھورے مائل سُرمئی پر ہوتے ہیں۔ یہ پرندہ بنیادی طور پر اناج اور بیجوں سے غذا حاصل کرتا ہے۔ اسے درختوں، کھیتوں اور باغات میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بحیرہ احمر کےساحل پر واقع جازان کا جغرافیائی محل وقوع اور اس کے متنوع قدرتی علاقے جن میں ساحلی مقامات، جزیرے، میدانی علاقے، وادیاں و پہاڑیاں شامل ہیں، جو متعدد اقسام کے پرندوں کے لیے موزوں قدرتی مسکن فراہم کرتے ہیں۔

یہی عوامل جنگلی حیات کے فروغ اور خطے میں حیاتیاتی تنوع کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ اور نباتاتی غلاف کے تحفظ کے لیےجاری کوششیں قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں، جو سعودی وژن 2030 کےاہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

جازان ریجن کے قدرتی ماحول میں سیاہ دھاری والی قمری کی موجودگی اس بات کی عکاس ہے کہ یہ خطہ متوازن ماحولیاتی نظام اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جس نے اسے مملکت کے حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات سے بھر پور اہم علاقوں میں شامل کردیا ہے۔

 

شیئر: