Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا شام کو دہشت گردی کی بلیک لسٹ سے نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کو آگاہ کردیا ہے،( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے امریکہ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس نے 1979 کے اس قانون کو منسوخ کرنے کے لیے اقدامات شروع  کر دیے جس کے تحت شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی جانب سے  شامی حکومت  کے تمام مثبت اقدامات کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا، جو ملکی سلامتی اور استحکام کو بڑھاتے ہیں، ریاستی اداروں کی تعمیر نو میں کردار ادا کرتے ہیں، اس کے ساتھ مزید مستحکم اور خوشحال شام کے لیے عوام کی امنگوں کو پورا کرتے ہیں۔
یاد رہے واشنگٹن نے بدھ سے شام کو ’سٹیٹ سپانسرز آف ٹیررازم‘ سے نکالنے کے عمل کا آغاز کردیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کوفیصلے سے آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد قانون کے مطابق 45 روزہ جائزے کا عمل شروع ہوچکا۔
  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات میں اس فیصلے کی تصدیق کی تھی۔
شامی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو شام اور امریکہ کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا، جو مکالمے، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

 

شیئر: