Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کاروبار کی باریکیاں سمجھ لیں‘: ریاض کی کھجور مارکیٹ کا سب سے کم عمر تاجر

ریاض کی عتیقہ کھجور مارکیٹ میں سب سے کم عمر تاجر محمد مبروک، انتہائی کامیابی سے کھجور کی خرید و فروخت کی تجارت سے منسلک ہیں۔
اخبار 24 سے بات کرتے ہوئے محمد مبروک نے بتایا کہ ’انہیں علاقے کی کھجور مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے پانچ برس ہو چکے ہیں۔‘
انہوں نے سات برس کی عمر میں کھجور کی خرید و فروخت کا آغاز کیا۔ انہیں شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کاروبار کی باریکیاں اور ضروری ہنر سیکھ لیے۔
محمد مبروک نے کہا کہ ’کھجور کی تجارت اگرچہ فائدہ مند ہے تاہم ہر کاروبار کی طرح اس میں بھی بعض اوقات نقصان کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔‘
انہوں نے کھجور کی نیلامی کے بارے میں بتایا کہ ’نیلامی بولی کی صورت میں ہوتی ہے۔ رطب کا ایک بکس پانچ ریال کے قریب خرید کر اسے دس ریال تک میں فروخت کرتے ہیں۔‘

کم عمر سعودی تاجر کے مطابق ’اس کام سے مطمئن ہوں، مارکیٹ میں جتنے برس گزرے وہ تجربے سے خالی نہیں تھے۔ اب اس کاروبار کی باریکیوں کو مکمل طور پر سمجھ چکا ہوں۔ کوشش ہوتی ہے خریداروں کو بہتر اور اعلٰی معیار کی کھجور کے بارے میں مکمل معلومات بھی فراہم کروں۔‘

 

شیئر: