Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی

علاقائی صورتحال اس حوالے سے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کے تناظر میں مملکت کی سکیورٹی اور اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مصر کی جانب سے یکجہتی اور مکمل سپورٹ کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے سعودی عرب نے پیر کو کہا تھا کہ ’اس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام بنایا ہے۔ جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا۔‘
 عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا ’سعودی فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خطرے سے نمٹا ہے۔‘

 

شیئر: