Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ نے میڈرڈ سٹیڈیم کا دورہ کیا، سپورٹس ایونٹس کی سکیورٹی پر بریفنگ

ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو میڈرڈ میں ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو سٹیڈیم میں ریگولیٹری کنٹرول یونٹ کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرانڈے مارلیسکا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سعودی وزیر داخلہ کو سپورٹس ایونٹس کو محفوظ بنانے کے لیے سٹیڈیم کے تیکنیکی سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے سپورٹس ایونٹ سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم، کراوڈ مینجمنٹ، ایمرجنسی ریسپانس میکانزم اور میگا سپورٹس ایونٹس کے دوران سکیورٹی اور سیفٹی کو بڑھانے میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سپین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 

منگل کو انہوں نے سپین کے وزیر داخلہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب اور سپین کے درمیان تعلقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان ایک جامع تربیتی دستاویز پر بھی دستخط کیے گئے۔

 

شیئر: