Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ابحر کا واٹر فرنٹ جہاں کشتیوں کی سیر، سکیئنگ یا سیر سپاٹا، جو چاہیں کریں

بحیرۂ احمر پر جنوبی ابحر کا ساحلی علاقہ، سمندر کے کنارے جدہ کے اہم تفریحی مقام کے طور پر ممتاز حیثیت اختیار کر رہا ہے جہاں آنے والوں کو سیر و سیاحت، سپورٹس اور خدمات کے قریب قریب ہونے سے بھر پور تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
اِس ساحل پر مقامی رہائشی اور دور دراز سے آنے والوں کو تقریباً پورا سال سمندر کے کنارے پُرسکون ماحول میں آرام اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کے بہترین مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ چنانچہ جدہ میں معیارِ زندگی کو بلند کرنے اور شہر میں دلکش اور پُرفضا ماحول کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی وجہ سے اس تفریحی مقام کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
یہاں سمندر کے کنارے سیر و تفریح، روایتی سرگرمیوں سے کہیں آگے نکل چکی ہے کیونکہ اب سیاحوں کو بہت زیادہ سہولتیں فراہم ہیں اور خدمات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔ دل بہلانے اور لطف اندوزی کی غرض سے یہاں آنے والے یاٹ اور کشتیوں کے ذریعے سیر سپاٹے کی سرگرمیوں کے لیے نکل سکتے ہیں۔ وہ چاہیں تو جیٹ سکیئنگ یا پھر کھلے مقامات پر جا کر علاقے کے جاں گُزیں مناظر سے سجے ہوئے ساحلی ماحول کا لطف حاصل کر سکتے ہیں۔ سیاح جو بھی چاہیں کریں،انھیں فرحت بخش ماحول میں بہترین اور ایک یادگار تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ساحل 10 کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا ہے جس کے دل کو چھو لینے والوں پہلوؤں میں یہاں کا صاف پانی، سفید ریتیلے ساحل اور نیرنگی سے لبریز سمندری ماحول شامل ہیں۔

یہاں پر کشیاں لنگر انداز رہتی ہیں جن کی خدمات حاصل کر کے آپ سیر و تفریح کی غرض سے یا سمندر میں سے گزرتے ہوئے کئی خوبصورت مناظر کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تفریحی مقام، سال بھر سیاحوں اور یہاں کے رہائشیوں کی مند پسند جگہوں میں ایک اہم دل نواز منزل کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔
سیاحوں کا تجربہ اُس وقت اور بھی پُر لطف ہو جاتا ہے جب انھیں سمندر کے کنارے اِن تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کو نشستیں، بچوں کے لیے کھیل کُود کے مختص زون، چھوٹے چھوٹے سٹال جہاں سمندر پر آنے والوں کے لیے یادگار چیزیں اور خُور و نوش کی اشیا مل جاتی ہیں۔

یہاں آنے والوں کو ریستوران اور دیگر معاون سہولتیں بھی فراہم ہیں اور یہ سب کچھ یکجا ہو کر ایک ایسے ماحول کو جنم دیتا ہے جو یہاں آنے والوں کو خواہ اُن کا تعلق عمر کے کسی بھی حصے سے ہو، سکُون سے وقت گزارنے اور اپنی مرضی کی تفریح سے لطف اٹھانے کا موقع مل جاتا ہے۔
ان خصوصیات کی وجہ سے جنوبی ابحر، سمندر کے کنارے اعلٰی سطح کا ایسا پُرفضا مقام بن گیا ہے جو جدہ کے ساحلوں کو منفرد بنانے والی قدرتی خوبصورتی سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے اور شہر میں سیاحت، آرام، سکون اور تفریح کے بہترین مقامات کو مزید وسعت دیتا ہے۔ یہ تمام سرگرمیاں عوامی مقامات اور سمندر کے کنارے تفریحی مشاغل کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہیں۔

ترقی کی کوششیں، بلدیہ جدہ کے اُن اقدامات کا حصہ ہیں جن کے تحت شہر میں پانے کے کنارے تفریحی مقامات کی تعداد بڑھانا، عوامی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانا اور ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں سیاحت کو ایسے فروغ دینا شامل ہیں کہ حفاظتی اقدامات کی مکمل تعمیل ہو اور سال بھر رہائشیوں اور سیاحوں کو بلدیہ کی جانب سے اعلٰی سطح کی خدمات اور سہولتیں فراہم رہیں۔

 

شیئر: