Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیا فورم کا چھٹا ایڈیشن یکم فروری 2027 کو ریاض میں ہوگا

میڈیا لیڈرز، پالیسی میکرز، ماہرین اور ٹیک اداروں کو اکھٹا کیا جائے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی میڈیا فورم کا چھٹا ایڈیشن یکم سے تین فروری 2027 تک ریاض میں ہوگا، جس میں دنیا بھر سے میڈیا لیڈرز، پالیسی میکرز، ماہرین اور ٹیک اداروں کو اکھٹا کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے فورم کی سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’یہ سپورٹ میڈیا کے شعبے کو آگے بڑھانے، مملکت کی عالمی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور ماضی کے ایڈیشنوں کی کامیابی پر انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل میں مدد دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
سلمان الدوسری نے کہا ’یہ فورم‘ متوقع میڈیا ٹرینڈز، معیاری اقدامات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی میڈیا فورم 2026 کو دنیا کا سب سے بڑا میڈیا ایونٹ قرار دیا گیا تھا، جسے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔
 ’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘ کے سلوگن کے تحت فورم کے پانچویں ایڈیشن میں مختلف ملکوں سے 300 سپیکرز نے شرکت کی۔ 
اس فورم میں 12 انیشیٹیوز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں ’سعودی میڈیا انوویشن کیمپ‘ نمایاں رہا، جس کے تحت ایڈوانس جرنلزم، سمارٹ کانٹینٹ کری ئیشن اور ورچوئل اینکر جیسے شعبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ’تمکین‘ اور نمو جیسے پروگرامز اور میڈیا آئیڈیاز کو پائیدار کاروباری ماڈلز میں بدلنے کے لیے متعارف کرائے گئے۔
میڈیا میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے اے آئی ضوابط کی دستاویز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 

شیئر: