Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک میں چیک پوسٹ حملے پر سعودی عرب کی مذمت

دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی (فوٹو: ایکس)
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی چوکی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کسی بھی قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے حوالے سے اپنے مضبوط موقف پر قائم ہے، اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘
بیان میں پاکستان اور برادرعوام کے لیے سلامتی اور امن کی نیک تمناؤں کے ساتھ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔
واضح رہے جمعہ کے روز خیبر پختونخوا  کے ضلع ٹانک میں  دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ محکمہ جنگلات کا ایک ملازم بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

 

شیئر: