Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا آبی گزر گاہوں کی سیفٹی پر تبادلۂ خیال

مشترکہ کوششوں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنیچر کو ٹیلی فون پر خطے کی حالیہ صوتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مسلسل کو آرڈینیشن اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی و استحکام  کو بڑھانے والے پُر امن اور جامع حل تلاش کرنے کی وسیع تر کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بحیرۂ احمر اور خلیج عرب میں کشیدگی کو کم کرنے، تناؤ پر قابو پانے، نیویگیشن سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریی اور برادرانہ تعلقات کا کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مسلسل سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں تعمیری انگیجمنٹ، امن اور استحکام کے فروغ کےلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان یہ رابط بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں میں اضافے کے بعد میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران ہوا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز میں یمن کی حوثی ملیشیا کے ایک حملے میں سعودی کمرشل جہاز کو نقصان پہنچا، اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

 

شیئر: