Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کا الردف پارک، جہاں شام ہوتے ہی رونقیں بڑھ جاتی ہیں

یہ پارک قدرتی ماحول اور جدید خدمات کو یکجا کرتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
طائف کے پبلک پارکس اور تفریحی مقامات سیاحوں کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کھلی فضا، سر سبز علاقے اور معتدل موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مثالی مقام کا درجہ رکھتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ’الردف پارک‘ طائف کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، جو قدرتی ماحول اور جدید خدمات کو یکجا کرتا ہے جس کے باعث سیاح اور تفریح کے شوقین افراد بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
پارک کا مجموعی رقبہ 565 ہزار میٹر مربع ہے، یہ سبزہ زاروں، واکنگ ٹریکس پر مشتمل ہے۔ یہاں انٹرایکٹو فاؤنٹین اور مصنوعی جھیل بھی ہے جو پارک کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہے۔
پارک میں بچوں کے لیے پلے لینڈ اور اوپن ایئر تھیٹر بھی موجود ہے، تفریح کرنے والوں کے ذوق کے مطابق کیفے، ریستوران اور فوڈ سٹالز بھی ہیں۔ یہاں ہرعمر کے افراد کے لیے انتہائی دیدہ زیب ریسٹ ایریا بھی موجود ہیں۔
الردف پارک، دہائیوں پر پھیلی میراث کا بھی حامل ہے جو اہل طائف کی یادوں سے وابستہ ہے۔ ماضی سے یہ علاقے میں سب سے قدیم اور مشہور پارک رہا ہے۔

پارک کے سبزہ زاروں کی رونق شام ہوتے ہی بڑھ جاتی ہے، لوگ فاونٹین شو کے لیے جمع ہوتے ہیں، واکنگ ٹریکس پر چہل قدمی کرتے ہیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 الردف پارک میں قدرتی تفریحی کے ساتھ مختلف نوعیت کی سیاحتی سرگرمیوں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

 

شیئر: