Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجٹ: 2026 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی خسارہ 34.28 ارب ریال

آمدنی 338.8 ارب ریال جبکہ اخراجات 373 ارب ریال رہے ہیں ( فوٹو: شٹر سٹاک)
سعودی وزارتِ خزانہ نے 2026 کی دوسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ آمدنی 338.8 ارب ریال جبکہ اخراجات 373 ارب ریال رہے ہیں۔
 وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ 34.28 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا دوسری سہ ماہی کے دوران تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی 185.1 ارب ریال رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 151.7 ارب ریال یعنی 22 فیصد زیادہ ہے۔
نان آئل ریوینو 153.7 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی میں یہ ٓامدنی 149.8 ارب ریال تھی،اس میں اضافے کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 سالِ رواں کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی آمدن 599.7 ارب ریال رہی جبکہ اخراجات 759.7 ارب ریال تک پہنچ گئے، بجٹ خسارہ 160 ارب ریال تک پہنچ گیا۔
پہلی ششماہی میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی 329.8 ارب ریال رہی جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 301.5 ارب ریال تھی۔ نان آئل ریوینو 296.9 ارب ریال رہا جبکہ گزشتہ برس یہ آمدنی 263.6 ارب ریال تھی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران صحت اور سماجی ترقی کے شعبے میں سب سے زیادہ 170.6 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔ دوسرے نمبر پر عسکری شعبے میں اخراجات 124.5 ارب ریال رہے ہیں۔
 تعلیم کے شعبے پر اخراجات 109.2 ارب ریال، سکیورٹی اور انتظامی سیکٹر میں 66.8 ارب ریال، بلدیاتی خدمات پر 46.2 ارب ریال اور ٹرانسپورٹ و انفرا سٹرکچر پر 22.4 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔

 

شیئر: