Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کا پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ریاض سے اسلام آباد کے لیے 14 اگست سے پروازیں شروع کی جائیں گی (فوٹو: ایکس کاؤنٹ)
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
ریاض ایئر، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز اگست سے کرے گی، جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔
ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد کے لیے یومیہ بنیادوں پر باقاعدہ پروازوں کا آغاز 14 اگست سے کیا جائے گا، جبکہ ریاض سے لاہور کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں جن کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں روٹس پر ریاض ایئر کے جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
ریاض ایئر کی پاکستان آمد سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے سفر کے مزید مواقع میسر آئیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور عوامی رابطوں کو بھی فروغ ملے گا۔

 

شیئر: