Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

ہفتے میں کوالالمپور کے لیے تین پروازیں چلائی جائیں گی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی لگژری فضائی سروس ’ریاض ایئر‘ نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے اپنی پہلی افتتاحی پرواز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے پہلی پرواز ’آر ایکس 0783‘ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔
کوالالمپور پہنچنے پر ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ الاحمدی اور ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ داتو سیری اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔
فضائی کمپنی کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہفتہ میں ریاض سے براہ راست تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئر لائن کے ذریعے ملائیشیا سے آنے والے عازمین حج و عمرہ زائرین کو بھی کافی سہولت میسر آئے گی۔
دریں اثنا ریاض ایئر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز قومی فضائی کمپنی کے روٹ میں ایک اہم اضافے کی نمائندگی کرتا ہے جو مملکت کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے جوڑنے اہم ذریعہ ہوگا۔
دوسری جانب ملائیشیا ایئر پورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کوالالمپور کو ریاض ایئر لائنز کے لیے جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی منزل کے طور پر منتخب کرنے سے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حیثیت میں بھی اضافہ ہوا۔

 

شیئر: