سعودی سول ایوی ایشن کے وفد کا دورۂ پاکستان، سفیر المالکی سے ملاقات
جمعہ 31 جولائی 2026 20:46
ایوی ایشن کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے نائب ایگزیکٹیو صدر برائے فضائی نقل وحمل اور بین الاقوامی تعاون علی بن محمد رجب نے پاکستان کے دورے کے موقع پر سعودی سفیر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن کے نائب ایگزیکٹیو صدرعلی بن محمد رجب نے اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی۔
خیال رہے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے نائب ایگزیکٹیو صدر برائے فضائی نقل و حمل علی بن محمد رجب اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی اور نقل و حمل کے شعبے میں باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔
