Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہوں کی مستقل نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس سمارٹ کنٹرول سینٹر

سینٹر کی ٹیمیں مستقل بنیادوں پر شاہراہوں کی نگرانی کرتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
روڈ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں شاہراہوں کے نیٹ ورک کی نگرانی اور لاجسٹک سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سمارٹ کنٹرول سینٹر کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کنٹرول سینٹر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، 130 انتہائی حساس و جدید کیمروں کے ذریعے شاہراہوں کی نگرانی انتہائی منظم اور بہترین انداز میں کی جاتی ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ کنٹرول سینٹر کے ذریعے شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد کے علاوہ سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
کنٹرول سینٹر کے ذریعے کسی بھی صورت حال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے کی فیلڈ ٹیموں کو بروقت مطلع کیا جاتا ہے۔
متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ جاتی ہیں۔ اس سے امدادی کارروائیاں بہتر طریقے پر انجام پاتی ہیں۔ شاہراہوں کی نگرانی کے عمل سے ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر انداز میں برقرار رکھا جاتا ہے جبکہ آپریشنل کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
جنرل اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ کنٹرول سینٹر میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال جدید ترین تکنیکی حل اپنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد سڑکوں پر حفاظت کے معیار کو بہتر اور معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: