Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ کا نشانہ بن گیا: میری ٹائم آپریشنز

یہ واقعہ عمان کے شہر الخصب سے قریباً 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا (فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز کو ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ نے نشانہ بنایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو یو کے میری ٹائم آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
اسی طرح ایجنسی نے جہاز کے نام کے حوالے سے بھی کوئی اطلاع جاری نہیں اور فقط اتنا بتایا گیا ہے کہ ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ عمان کے شہر الخصب سے قریباً 20 ناٹیکل میل (37 کلومیٹر) کے فاصلے پر شمال مشرقی حصے میں پیش آیا۔
 

شیئر: