Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کی ایران کو فنڈز منتقل کرنے کے الزامات پر مبنی میڈیا رپورٹس کی تردید

اماراتی حکومت نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد الزامات شائع کرنے یا پھیلانے سے گریز کریں (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے بعض اداروں میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ امارات سے ایران کو فنڈز منتقل کیے گئے ہیں، جن میں 3 ارب ڈالرز سے متعلق دعوے بھی شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ تمام الزامات سراسر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ ایران کے کوئی منجمد فنڈز نہ تو جاری کیے گئے ہیں، نہ منتقل کیے گئے ہیں اور نہ ہی امارات کے ذریعے اس عمل میں کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
وزارت نے میڈیا اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ درستی کو یقینی بنائیں، سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، اور غیر مصدقہ معلومات اور بے بنیاد الزامات شائع کرنے یا پھیلانے سے گریز کریں۔

شیئر: