Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کی اہم شاہراہوں پر پارکنگ منصوبے کے آزمائشی مرحلے کا آغاز

پائلٹ فیز ختم ہونے کے بعد پارکنگ کی فیس 3.45 سعودی ریال فی گھنٹہ ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ ریجنل میونسپلٹی نے شہر میں آمد و رفت کو بہتر بنانے، رسائی آسان کرنے اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم کرنے کی کوششوں کے تحت مدینہ پارکنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آزمائشی فیز شروع کر دیا ہے جس میں متعدد اہم علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد پارکنگ کی تلاش میں لگنے والے وقت کو کم کرنا اور اہم مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ گاڑی کھڑی کرنے کی مخصوص جگہوں کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کام کی صلاحیت بڑھائی جا سکے اور خالی جگہوں کے استعمال کو منظم کیا جا سکے۔
میونسپلٹی نے وضاحت کی ہے کہ صارف اپنے موبائل نمبر اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ایپ پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں جس سے وہ اس آزمائشی مدت کے دوران ایپ کے فیچرز کو دیکھ سکتے ہیں اور پارکنگ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔
پائلٹ فیز ختم ہونے کے بعد، پارکنگ کی فیس 3.45 سعودی ریال فی گھنٹہ ہوگی جبکہ صارفین کو ادائیگی مکمل کرنے کے لیے 20 منٹ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا۔

 

شیئر: