Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے محلوں میں تین لاکھ مفت پارکنگ کا انتظام

’تجارتی سڑکوں پر 20 ہزار سے زیادہ پیڈ پارکنگ فراہم کئےگئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ’ریاض پارکنگ‘ منصوبہ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دار الحکومت میں پارکنگ کے نظام کو منظم کرکے شہر میں ٹریفک روانہ کو بہتر اور معیار زندگی کوبلند کیا جارہا ہے۔
ریاض پارکنگ ادارے نے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں تجارتی سڑکوں پر 20 ہزار سے زیادہ پیڈ پارکنگ فراہم کئےگئے ہیں‘۔
’ جبکہ رہائشی محلوں کے اندر 3 لاکھ سے زائد مفت اور منظم پارکنگ مقامات مہیا کئے ہیں‘۔
’ یہ ڈیزائن اس لیے کیا گیا ہے تاکہ مکینوں کے حقوق محفوظ رہیں اور ان کے اطراف میں پارکنگ کے استعمال کو منظم کیا جا سکے، جس سے گاڑیوں کے بے ہنگم پھیلاؤ اور بے ترتیبی سے پیدا ہونے والے رش میں کمی آئے‘۔
منصوبے کے ذمہ داران نے وضاحت کی ہے کہ پہلے مرحلے میں کئی اہم علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں الورود، الرحمانیہ، المروج، السلیمانیہ اور الملک فہد شامل ہیں جبکہ آئندہ مراحل میں اس کا دائرہ رفتہ رفتہ پورے ریاض تک بڑھا دیا جائے گا۔
ریاض پارکنگ کا نظام جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں ماحولیاتی تقاضوں کو مدِنظر رکھنے والے اور شمسی توانائی سے چلنے والے الیکٹرانک ادائیگی کے آلات، سمارٹ رہنمائی کے بورڈز، اور ڈیجیٹل ایپ شامل ہے۔
ایپ کے ذریعے صارفین سڑک پر پارکنگ فیس ادا کر سکتے ہیں اور رہائشی علاقوں کے مکین اور ان کے مہمان مفت رہائشی اجازت نامے بھی با آسانی آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
 مزید یہ کہ بامعاوضہ پارکنگ مقامات پر 15 منٹ کی مفت مہلت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ صارفین مختصر کام بآسانی بغیر فیس کے انجام دے سکیں۔

شیئر: