Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: اعتدال اور ٹیلی گرام نے 34 ملین انتہا پسندانہ مواد کو ہٹا دیا

 انتہا پسند مواد کو پھیلانے والے ایک ہزار 275 چینل بند کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم عالمی مرکز (اعتدال) اور میسیجنگ سروس ٹیلی گرام کی مشترکہ کوششوں سے 2026 کی پہلی ششماہی میں انتہا پسندانہ مواد کا خاتمہ کیا گیا جس کی تعدد 34 ملین سے زیادہ تھی۔
ایس پی اے کے مطابق اس کے علاوہ ایک ہزار 275 چینل بند کیے گئے جو انتہا پسند مواد کو پھیلانے کے لیے استعمال کیے گئے۔
گلوبل سینٹر فار کامبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی جسے ’اعتدال‘ کا نام دیا گیا ہے، ریاض میں واقع ہے اور ٹیلی گرام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یہ اقدام انتہا پسندانہ پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور ڈیجیٹل انوائرمنٹ میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
فروری 2022 میں عالمی مرکز اور میسیجنگ سروس ٹیلی گرام کے درمیان انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کا آغاز ہوا تھا۔ تب سے اب تک 20 ہزار 326 چینلز کو  بند کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ 292 ملین کی تعداد میں انتہا پسند مواد کو بھی مختلف پلیٹ فارمز سے ہٹایا گیا ہے۔
 مسلسل عالمی مرکز اور ٹیلی گرام کی مشترکہ کوششوں کی افادیت کو اجاگر کرتا ہے جو انتہا پسندانہ پروپیگنڈے کے پھیلاو کو روکنے اور زیادہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی میں معاون ہے۔

یہ مرکز عربی زبان میں موجود آن لائن مواد کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندانہ انتہا پسندی کو نہ صرف روکا جاسکے بلکہ اس کا توڑ بھی کیا جائے۔
آن لائن موجود جس مواد کو ہٹایا گیا ہے، اس میں پی ڈی ایف، وڈیو کلپس اور آڈیو ریکارڈنگ شامل ہیں۔

 

شیئر: