Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب دھماکے کی مذمت

ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے  ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
بیان میں اس المناک واقعے پر افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی جلد صت یابی، افغان عوام کی سلامتی اور امن و استحکام  کی خواہش ظاہر کی۔
متحدہ عرب امارات نے بھی کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جانے والے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیا۔
یاد رہے منگل کو افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے بتایا تھا کہ کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں دھماکے سے کم از کم 42 بچے زخمی ہوئے تاہم دھماکے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

 

شیئر: