Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعل القرنی سعودی ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ کی سرکاری ترجمان مقرر

مشاعل القرنی کو گورننس، رسک مینجمنٹ اور کارپوریٹ کمپلائنس کا تجربہ ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ نے مشاعل بن محمد القرنی کو سرکاری ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تقرری فنڈ کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز کو مضبوط بنانے اور اس کے میڈیا چینلز کو ترقی دینے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
اس کا مقصد میڈیا پیغامات کو یکجا کرنا، میڈیا آؤٹ لیٹس اور عوام کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانا ہے۔
مشاعل القرنی، اس سےپہلے ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ میں انٹرپرائز رسک گورننس کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہیں گورننس، رسک مینجمنٹ اور کارپوریٹ کمپلائنس کا تجربہ ہے۔
یہ اقدام سے فنڈ کی کارپوریٹ کمیونیکیشنز میں بہترین طریقوں کو اپنانے اور میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ موثر رابطے کا ذریعہ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کا مقصد شفافیت کے ساتھ میڈیا کے استفسارات کے فوری اور درست جوابات کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کوششیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب مملکت میں سیاحتی سرمایہ کاری کو فعال کرنے میں فنڈ کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ جون 2020 میں قائم کیا گیا۔ سعودی عرب کے اہم مقامات اور بین الاقوامی شراکت داروں کی ممکنہ سیاحتی سرمایہ کاری تک رسائی کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

شیئر: