سعودی قیادت کی بنگلہ دیش کے نئے صدر کو مبارکباد، سعودی سفیر کی ملاقات
بنگلہ دیشی صدر نے ڈھاکا میں سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا نیا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ پیغامات میں بنگلہ دیشی صدر کی کامیابی، عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پیر کو ڈھاکہ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبیہ کا خیر مقدم کیا۔
سعودی سفیر نے بنگلہ دیشی صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، ان کی کامیابی، بنگلہ دیشی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں 35 سال بعد ہونے والے صدارتی انتخاب میں پارلیمنٹ نے حکمراں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینیئر رہمنا مرزا فخر الاسلام کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔
مرزا فخر الاسلام نے صدارتی انتخاب میں 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار اولی احمد کو 88 ووٹ ملے۔
