کس سعودی ایئر لائن اور ایئرپورٹ کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات
السعودیہ کی ایک لاکھ مسافروں پر 24 شکایات ریکارڈ پر آئی ہیں ( فوٹو؛ ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے پیر کو جولائی 2026 کے دوران قومی ایئرلائنز اور ایئرپورٹس سے متعلق مسافروں کی شکایات کی رپورٹ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا جولائی میں ایئرلائنز کے خلاف مسافروں کی مجموعی طور پر ایک ہزار 718 شکایات موصول ہوئیں۔ السعودیہ کے خلاف سب سے کم شکایات کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
السعودیہ کی ایک لاکھ مسافروں پر24 شکایات موصول ہوئیں،97 فیصد کو مقررہ وقت کے اندر حل گیا گیا۔ فلائی ناس ایک لاکھ مسافروں میں 41 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حل کی شرح 100 فیصد تھی۔
ریاض ایئر تیسرے نمبر پر ہے فی ایک لاکھ مسافروں میں 51 شکایات جبکہ حل کی شرح 100 فیصد رہی۔ فلائی اے ڈیل 54 شکایات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور حل کی شرح 98 فیصد تھی۔
جولائی میں مسافروں کو سب سے زیادہ شکایات پروازوں اس کے بعد ٹکٹنگ اور لیگیج سروس کے بارے میں تھیں۔
سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کرنے والے ایئرپورٹس میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سب سے کم شکایات کی شرح ریکارڈ کی۔

سالانہ 60 لاکھ سے کم مسافروں کی کیٹیگری میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جبکہ ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں بیشہ ایئرپورٹ نے سب سے کم شکایات کی شرح ریکارڈ کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق رپورٹ کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، خدمات کی بہتری اور ایوی ایشن سیکٹر میں سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
مسافروں کے ساتھ انگیجمنٹ کے لیے کئی کمیونیکیشن چینلز چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔ یونیفائیڈ کال سینٹر، واٹس ایپ سروس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ شامل ہیں۔
