Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی پروموشنل آفر کا آغاز، ٹکٹوں پر 50 فیصد تک رعایت

بکنگ 3 ستمبر 2026 تک السعودیہ کے تمام سیلز چینلز کے ذریعے دستیاب ہے( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مملکت سے بین الاقوامی مقامات کے لیے ایک پروموشنل آفر کا آغاز کیا ہے۔ چار براعظموں تک پھیلے نیٹ ورک کے اندر کنیکٹنگ پروازیں شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق السعودیہ کے بیان میں کہا گیا کہ اکانومی اور بزنس کلاس کے ٹکٹ پر 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔ 
 بکنگ 20 اگست سے 3 ستمبر 2026  کے درمیان السعودیہ کے تمام سیلز چینلز کے ذریعے دستیاب ہے جبکہ یکم ستمبر سے 10 دسمبر کے درمیان سفر کیا جا سکے گا۔ یہ آفر گیسٹ اور بزنس کلاس میں ریٹرن اور یکہ طرفہ ٹکٹوں پر لاگو ہوتی ہے۔
اس آفر کے تحت سفر کرنے والے مسافر السعودیہ کی ڈیجیٹل، ایئرپورٹ اور دوران پرواز خدمات سے مستفید ہوں گے جس میں دوران پرواز تیز رفتار کنیکٹیویٹی شامل ہے۔
 الفرسان کے ممبران آفر کی مدت کے دوران بک کی جانے والی پروازوں پر 100 فیصد بونس ٹیئر کریڈٹ حاصل کریں گے جس سے انہیں ممبر شپ برقرار رکھنے یا اسے اپ گریڈ کرنے کے اضافی مواقع مل سکیں گے۔
السعودیہ اپنے جدہ آپریشنل ہب کے لیے اپنی حکمت عملی کو مزید بڑھا رہی ہے جس کا مقصد کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانا اور ٹرانزٹ ٹریفک میں اضافہ کرنا ہے۔

مسافروں کی تعداد جو 2026 میں دو ملین ہے، بڑھا کر 2030 تک 5.5 ملین سے زیادہ کرنے کا ہدف ہے۔
ٹرانزٹ ویزا مسافروں کو مملکت میں 36 گھنٹے تک قیامم کی اجازت دیتا ہے جس سے انہیں عمرہ کرنے اور اپنی آخری منزل تک سفر جاری رکھنے سے پہلے مملکت میں سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

 

شیئر: