Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ ڈیٹس کارنیول میں سعودی ثقافت، روایتی پکوان اور فن پاروں کی جھلک

کارنیول میں مختلف علاقوں کے مشہور پکوان تیار پیش کیے جارہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کلنری آرٹس کمیشن بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول میں ثقافتی اور انٹر ایکٹیو سرگرمیوں کے ایک جامع پروگرام کے ساتھ شریک ہے جبکہ فن پاروں کے ذریعے ثقافت اور کھجور کے ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کھجور کے درختوں اور کھجور کی تاریخی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
کارنیول میں آنے والے وزیٹرز کو کھجور سے تیار کردہ روایتی اور عصری سعودی پکوانوں سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
سعودی کلنری آرٹس کمیشن مملکت کے مختلف علاقوں کے مشہور پکوان تیار کرنے کے لائیو مظاہرے بھی پیش کر رہا ہے۔ روایتی طریقے سے تیار کیے جانے والے ان پکوانوں میں کھجوریں اہم جزو ہیں۔
روایتی پکوانوں کے رنگ کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی ذائقے کو اپیل کرنے کے لیے جدید انداز بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

کمیشن وزیٹرز اور کھانا پکانے کے شوقین افراد کو کھجور کی متنوع اقسام، ان کی کاشت کی تاریخ اور انہیں محفوظ کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر رہا ہے۔
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول کے اس سال کے پروگراموں مییں ورثے سے متعلق ایونٹ اور سیاحتی اقدامات شامل ہیں۔
اس سے قبل ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کارنیول میں ایک ہیریٹیج ایونٹ ’پام نائٹ‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں قصیم کے سماجی اور ثقافتی ورثے میں کھجور کے درخت کے گہرے تعلق کو اجاگر کیا گیا۔

اس ایونٹ کے ذریعے وزیٹرز کو کھجور اور کھجور کے شعبے سے متعارف کرایا گیا اور قومی ورثے کو فروغ دیا گیا۔
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول 75 دنوں تک معاشی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے امتزاج کے ساتھ مختلف پروگراموں اور تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

شیئر: