Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلے الباحہ کے نیشنل پارکس، ماحولیاتی سیاحت کے لیے پُرکشش مقامات

یہ پارک ماحولیاتی اور سیاحتی اثاثوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن اپنے متنوع قدرتی ماحول کے باعث مشہور ہے۔ یہاں کے قومی پارک اس کے اہم ماحولیاتی اور سیاحتی اثاثوں میں شمار ہوتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن اس ریجن میں 27 قومی پارکوں کی نگرائی کرتی ہے جو 10 ہزار سے زیادہ ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
الباحہ کے یہ پارک اپنے پہاڑی جغرافیے اور گھنے نباتاتی احاطے کے باعث سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور آنے والوں کو قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ قومی پارک خطے کے نباتاتی انفراسٹرکچر کا ایک بنیادی ستون ہیں جو ماحولیاتی نظام کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے کے ساتھ صحرائی پھیلاؤ کے اثرات کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ پارک معیار زندگی کو بہتر بنانے اور قدرتی وسائل پر مبنی سرمایہ کاری کے لیے امید افزا مواقع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

الباحہ اپنے قدرتی تنوع، سیاحتی اور تاریخی مقامات اور خدمات کی مسلسل بہتری کے باعث مملکت میں موسم گرما کے اہم مقام کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

 

شیئر: