Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی بحریہ میں فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے فریم ورک کے اندر تعاون پر بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی رائل نیوی کے چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل محمد الغریبی نے پیر کو ریاض میں بنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل خوندکر مصباح العظیم کا خیر مقدم کیا۔
 نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری فوجی تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے فریم ورک کے اندر تعاون، میری ٹائم سکیورٹی اور آبی گزرگاہوں سے متعلق خطرات اور چیلنجز پر بھی بات کی گئی۔
یاد رہے بنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل خوندکر مصباح العظیم سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
وہ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف، رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر اور کثیرالقومی بحری دفاعی اتحاد کے کمانڈر سے ملاقاتوں میں بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

 

شیئر: