Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کھجور فیسٹیول: پریمیئم مصنوعات کے ساتھ زرعی اور ثقافتی ورثہ اجاگر

مدینہ منورہ میں جاری کھجور فیسٹیول 2026 اپنی منفرد سرگرمیوں کے باعث وزیٹرز کی بڑی تعداد کو متوجہ کر رہا ہے۔
فیسٹیول میں جہاں ریجن میں اعلٰی اقسام کی کھجوروں جن میں عجوہ، صفاوی اور برنی شامل ہیں، کے ساتھ علاقے کی زرعی، معاشی اور ثقافتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول میں آنے والے مختلف اقسام کی کھجوروں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
یہ ایونٹ مہمان نوازی اور مقامی مصنوعات کے اعلٰی معیار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ مقامی کاشتکاروں اور کھجوروں کی صنعت سے وابستہ کاروباری افراد کی مدد کرتا ہے جس سے خطے کے زرعی ورثے فروغ ملا ہے۔
فیسٹیول میں ’خیرات المدینہ‘ (مدینہ کی برکات) کے عنوان سے قائم زون میں 28 سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں مختلف اقسام کی کھجوریں، ان کی مصنوعات اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی جھلک پیش کی جا رہی ہے۔

اس سیزن میں فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیاں، ثقافتی ایونٹ اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے یہ فیسٹیول کھجوروں کے شعبے کی معاشی اہمیت کو اجاگر کرنے، مارکیٹنگ اور برآمدات کے مواقع بڑھانے، کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور مقامی پیداوار کو نئی منڈیوں تک لے جانے کا موثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے جس سے اس شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

کھجور فیسٹیول کی ٹائمنگ شام چار سے رات کے 10 بجے تک ہیں جبکہ یہ ایونٹ دو اگست 2026 تک جاری رہے گا۔ داخلہ مفت ہے، تاہم شرکت کے لیے ’وافی‘ پورٹل پر بکنگ کرانا ضروری ہے۔
یہ سیزن وژن 2030 کے اہداف کے تحت سیاحتی آفرز کو متنوع بنانے، مقامی مصنوعات اور پائیدار ترقی کے فروغ میں معاون ہے۔

 

شیئر: