Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کے تحفظ کا حق حاصل ہے، سعودی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب

آبی گزرگاہوں کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حملوں، تجارتی جہازوں اور آبی گزرگاہوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ’آبی گزرگاہوں کا تحفظ اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری ضروری ہے۔‘
ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے مزید کہا ’خطے کی اہم آبی گزرگاہوں کی درپیش خطرات کے پیش نظر سعودی عرب نے کثیر القومی دفاعی بحری اتحا قائم کیا ہے، جس کا مقصد بحری سلامتی کو مضبوط  اور فریڈم آف نیویگیشن  کو یقینی بنانا ہے۔‘
مملکت کے مستقل مندوب نے یمن کے بحران کے حوالے سے کشیدگی میں کمی اور ایک جامع و پائیدار سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سپورٹ کا موقف بھی دہرایا۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ ’وہ آبی گزرگاہوں کی سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، تاکہ بین الاقوامی تجارت اور سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔ علاقائی و عالمی امن واستحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے۔‘
اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں برطانیہ کی نائب سفیر کیٹ فوسٹر نے کہا تھا کہ حوثی فورسز ’باب المندب اور بحیرۂ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی مکمل ذمہ دار‘ ہیں۔
 انہوں نے خبردار کیا کہ حوثیوں کا ساحلی کنٹرول بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے براہ راست خطرہ ہے اور اس کے اثرات سب سے پہلے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے۔

 

شیئر: