سعودی عرب کی خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کی مذمت
دہشتگردی کی کارروائی میں پولیس اہلکار سمیت متعدد شہری ہلاک ہوئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ خارجہ نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایک مسجد نو نشانہ بنائے جانےوالے دہشتگرحملے کی شددید مذمت مذمت کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں دہشتگردی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور حکومت و پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرت ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
خیال رہے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائنز کے احاطے میں دھماکے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے سپیشل برانچ کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جارہی تھی اور اس کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار اور 11 شہری ہلاک ہوئے۔