Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: امیر حسام پارک میں 30 ہزار پھولوں کے پودے

پھولوں کے باغ کی ڈیولپمنٹ اور بحالی کا کا کام مکمل کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کی ریجنل برانچ نے میونسپلٹی کے تعاون سے امیر حسام پارک میں پھولوں کے باغ کی ڈیولپمنٹ اور بحالی کا کام مکمل کرلیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کی الباحہ برانچ کے ڈائریکٹر جنرل فہد الزیرانی نے کہا کہ’ اس منصوبے میں سائٹ کی تیاری، پارک کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے مختلف اقسام کے تقریبا 30 ہزار پھولوں کے پودے لگانا شامل ہے۔‘

اس کا مقصد شہری منظرنامے کو بہتر بنانا، سیاحتی سیزن کے دوران رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے ایک پرکشش تفریحی اور سیاحتی مقام فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا ’یہ منصوبہ الباحہ کے گورنر کی ہدایت کے تحت مکمل کیا گیا۔ اس کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا، عوامی مقامات کو خوبصورت بنانا، خطے کے سیاحتی اور ماحولیاتی اثاثوں کی سپورٹ کرنا ہے۔‘

یہ اقدام حکومتی اداروں کے درمیان تعاون، ڈیولپمنٹ اور سروس پروجیکٹس کے نفاذ میں مضبوط ہم آننگی کی عکاسی کرتا ہے، جس سے باحہ کی سیاحتی مقام کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں  مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: