Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عزنا بطبعنا‘: یوم الوطنی 2026 کی تیاریاں، نیا سلوگن جاری

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے یوم الوطنی 2026 کی تقریبات کے حوالے سے نئی ’ویژول آئڈینٹٹی‘ (بصری شناحت) جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مرکزی سلوگن کو ’عزنا بطبعنا‘ (ہمارا فخر ہماری فطرت سے) کا عنوان دیا گیا ہے۔
نئی شناخت کا مقصد قومی دن کی تقریبات کے حوالے سے میڈیا اور ابلاغی مواد کے لیے یکساں معیار فراہم کرنا ہے، تاکہ مختلف سرکاری و نجی  اور غیرمنافع بخش اداروں کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور تشہیری مواد وغیرہ کی تیاری میں ہم آہنگی برقرار رہے اور قومی دن کی شناخت کو منظم انداز میں ظاہر کیا جائے۔
جاری کی جانے والی شناخت کی بنیادی اقدار کو مختلف سلوگن کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے، جن میں ’عزنا بشجاعتنا‘ (ہمارا فخر ہماری بہادری سے) ’عزنا برؤیتنا‘ (ہمارا فخر ہمارا وژن)، ’عزنا باصالتنا‘ (ہمارا فخر ہمارا ورثہ)، ’عزنا بھمتنا‘ (ہمارا فخر ہماری ہمت)، اس کے علاوہ ’عزنا بجودنا‘ اور ’عزنا بکرمنا‘ شامل ہیں۔
یہ سلوگن سعودی معاشرے کی منفرد خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ مرکزی سلوگن ’عزنا بطبعنا‘ کے تحت بصری شناخت جاری کی گئی ہے۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری، نجی و غیر منافع بخش اداروں سے کہا کہ وہ قومی دن کے موقع  پر تقریبات میں سرکاری سلوگن کا استعمال کریں اور منظور شدہ آئڈینٹٹی گائیڈ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

 

شیئر: