Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی اور حب میں بارش سے17 ہلاکتیں

کراچی ...کراچی اور بلوچستان کے علاقے حب میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد17 ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی میں5 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جبکہ2 بچے ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔حب میں سیلابی ریلے میں خواتین اور بچوں سمیت14 افراد بہہ گئے۔10 کی نعشیں مل گئیں جبکہ4 لاپتہ ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ حب میں سیلابی ریلے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔ انڈر پاسز اور اہم سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ 80 کروڑ روپے سے زائد رقم کی لاگت سے بننے والی یونیورسٹی روڈ ندی کا منظر پیش کررہی ہے۔ بارش کے باعث شہر کے بازار اور مارکیٹیں بند ہیں۔ دفاتر اور فیکٹریوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
 

شیئر: