جدہ میں نوجوان سیلرز کے لیے عرب سیلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد
جمعرات 17 ستمبر 2026 9:53
چیمپئن شپ کا آغاز 17 ستمبر سے ہو رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سیلنگ فیڈریشن 17 سے 21 ستمبر 2026 تک ابھر کے ساحل پر واقع جدہ سیلنگ سینٹر میں عرب آپٹمسٹ سیلنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کر رہی ہے جس میں 13 عرب ممالک کے 8 سے 15 سال کی عمر کے تقریباً 90 نوجوان سیلرز شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق چیمپیئن شپ کا آغاز آج، 17 ستمبر کو رجسٹریشن، سامان کی جانچ پڑتال اور پریکٹس ریس کے ساتھ ہو رہا ہے۔
عرب کپ ٹیم ریس 18 ستمبر کو منعقد کی جائے گی جس کے بعد 21 ستمبر تک فلیٹ ریسز کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایونٹ کا اختتام انعامات کی تقسیم اور اختتامی تقریب پر ہوگا۔
