Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت

اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے عرب تعاون بڑھانے پر بات کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے پیر کو قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے 166 ویں اجلاس میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کی۔
اجلاس میں جوائنٹ عرب ایکشن کی پیش رفت، رکن ممالک اور ان کے عوام کے امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اس کے میکنزم کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے عرب تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بات کی گئی۔
کئی عرب ملکوں پر ہونے والے ایران کے صریح حملوں پر بھی بات کی گئی جس سے شہریوں اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
اجلاس میں عرب اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جس میں بین الاقوامی پانیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی، فریڈم آف میری ٹائم نیویگیشن کو یقینی بنانا، آبنائے ہرمز میں معمول کے سٹیٹس کی بحالی، خطے اور اس کے عوام کے لیے سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے قاہرہ میں وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، یہ کمیٹی مشرقی یروشلم میں غیر قانونی اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کا حل تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں پروشلم اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی خلاف ورزیوں اور حملوں کو روکنے کے حوالے سے عرب ملکوں کی مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطین میں کھلی اسرائیلی خلاف ورزیوں، توسیع پسندانہ پالیسیوں، آبادی کاری اور جبری بے دخلی جیسے بین الاقوامی قانون کے منافی اقدامات نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: