Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے تعلقات مزید بہتر کرینگے،سرتاج عزیز

اسلام آباد...مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔ مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہوں مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے گا۔ کشمیر میں مظالم پر اب ہند کے اندر ہی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔کشمیر میں اس سے پہلے ایسی تحریک نہیں چلی ۔ کشمیر میں مظالم کی دنیا میں کہیں تاریخ نہیں ملتی۔برہان وانی شہید کے حوالے سے پاکستان نے موثر اندازمیں مہم چلائی ۔ پاکستان کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔ ہندوستانی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادوکے معاملے پر جواب دینے کیلئے پاکستان اور ہند کو 3 ماہ دیئے گئے۔ عالمی عدالت انصاف کی حدود کو چیلنج کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی کیخلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے۔ہند اس سے باہر رہ کر نقصان اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے ساتھ بھی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔ امریکہ سے تعلقات مزید بہتر کریں گے۔ چین اورروس کیساتھ تعلقات مزید بڑھانا چا ہتے ہیں۔

 

شیئر: