Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے سے پھر انکار

اسلام آباد... پاکستان نے کلبھوشن یادوسے متعلق ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان اور قونصلر رسائی کی درخواست پھر مسترد کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل ہے، وہ اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔را ایجنٹ کو عام قیدی سمجھنا حقائق جھٹلانے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے معاملات سیاسی حالات کے باعث یرغمال نہیں بنائے جاسکتے۔پاکستان دو طرفہ معاہدے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ پاکستان نے 22 جون کو سزا پوری کرنے والے 5 قیدی واپس بھیجے جبکہ ہندوستانی جیلوں میں 20 پاکستانی اپنی قید پوری ہونے کے باوجود رہا نہیں کئے گئے۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والے کمسن علی رضا اور بابر علی کی رہائی میں سال کی تاخیر کی گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی مریضوں کے میڈیکل ویزوں پر شرائط عائد کرنا ہندکے انسانی ہمدردی کے دعووں کی نفی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں ہی آپریشنز کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
 

 

شیئر: